شیر کے ٹوئٹر پر گرجنے سے سلیکٹڈ حکومت تھر تھر کانپنے لگی قوم کا جذبہ بتا رہا وزیر اعظم کون ہے

نیوز اپڈ یٹ ! مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کرائے کے ترجمان اور لوٹے اپنا سامان باندھ لیں۔اتوار کے روز مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو گیا ہے اور اب کرائے کے ترجمان اور لوٹے بھی اپنا سامان باندھ لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکومت شیر کے ٹوئٹر پر گرجنے سے تھر تھر کانپ رہی ہے

اور اے پی سی شروع ہونے سے پہلے ہی بنی گالہ کے محل میں صف ماتم بچھ چکیہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ قوم کا جذبہ بتا رہا ہے پاکستان کا وزیر اعظم کون ہے جبکہ سلیکٹڈ حکومت پر ہفتہ اور اتوار کی شب قیامت کی رات تھی۔ سلیکٹڈ، کرپٹ اور نااہل حکومت کے خلاف پورا پاکستان متحد ہے۔یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد و سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کو جوائن کر لیا۔مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ مجھے اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ عوام کے ساتھ منسلک رہنے کے لیے نواز شریف نے ٹویٹر کو جوائن کر لیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ محمد نواز شریف کا ٹویٹر ہینڈل (NawazSharifMNS)ہے۔سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا پہلا ٹویٹکرتے ہوئے ووٹ کو عزت دولکھا۔پہلے روزہی نواز شریف کو فالوکرنے والوں کی تعداد میں بڑی تیزی سے اضافہ ہوا۔16گھنٹوں میں نواز شریف کے فالورز کی تعداد 1لاکھ 8 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔ دوسری جانب ٹوئٹر پر ویلکم نواز شریف بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے

Leave a Comment