نیوز اپڈیٹ ! طیب ادرگان کا جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر اُٹھانے کا معاملہ ، وزیراعظم عمران خان کا مؤقف بھی آگیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے دوبارہ بات کرنے پر ترک صدر کا مشکور ہوں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر کے خطاب کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سےاپنے خطاب میں ایک مرتبہ پھر اہلِ کشمیر کے حقوق کیلئےآواز بلند کرنےپر میں صدر اردگان کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ ترکی کی غیر متزلزل حمایت حقِ خودارادیت کی جائز و منصفانہ جدوجہد میں مصروف کشمیریوں کیلئےہمت و حوصلے کا ایک ذریعہ ہے۔
pic.twitter.com/RIBJAIUpty— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 23, 2020
اور کہا کہ ترکی کی غیر متزلزل حمایت کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کے لیے طاقت کا ذریعہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ترک صدر نے جنرل اسمبلی کے خطاب میں ایک بار پھر کشمیریوں کے حق کے لیے آواز اٹھائی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ترک صدر نے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر پر بھی بات کی تھی اور کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا کے امن و استحکام میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے لیکن یہ مسئلہ آج تک حل نہیں ہوسکا۔طیب اردوان نے کہا کہ اگرمسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا توپھران اداروں کے وجود کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدامات نے مسئلہ کو پیچیدہ کردیا ہے، ہم اس مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے حامی ہیں
Leave a Comment