سانحہ موٹر وے کے ملزم عابد ملہی کو مار دیا گیا ، اس کی لاش کہاں ہے ؟ ا

نیوز اپ ڈیٹ! سانحہ رنگ روڈ، ملزم عابد کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ تاہم اب یہ خبریں اور دعوے سامنے آرہے ہیں کہ ممکن ہے کہ اُسے پار لگا دیا گیا ہو۔، اسی حوالے سے سینئر صحافی عمران ریاض خان کا کہنا ہے کہ مجھے 3 زبردست رپورٹروں نے بتایا ہے کہ سانحہ رنگ رنگ روڈ کا ملزم عابد علی پولیس کی مدد سے ڈکیتیاں کرتا تھا۔عابد علی پولیس کے کہنے پر ہی ڈکیتیاں کرتا تھا۔پولیس والوں کے عابد کے ساتھ اچھے تعلقات تھے

۔اگر عابد علی کو گرفتار کر کے میڈیا کے سامنے لایا جاتا ہے تو وہ بہت اہم انکشافات کرے گا کہ کس کس پولیس والے نے اس سے کون سے کام کروائے۔ایک رپورٹر نے تو مجھے یہ تک کہہ دیا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ عابد علی کو پار کر کے دبا دیا گیا ہو اور اب اس کی نعش بھی نہیں ملے گی۔یہ معلومات غیر تصدیق شدہ ہیں،لیکن یہ باتیں وہ لوگ کر رہے ہیں جو کرائم کو سمجھتے ہیں۔

Leave a Comment