پاکستانیوں کیلئے خوشخبری! مفت کالز سے کریں اب اپنے پیاروں سے لمبی باتیں، تمام صارفین کے لیے بڑی خوشخبری

نیوز اپ ڈیٹ! صارفین اب اپنے پیاروں سے کرسکیں گے ڈھیر ساری باتیں بغیر کسی پیسوں کے۔ گوگل نے ویڈیو کانفرنسنگ سروس میٹ میں لامحدود وقت تک مفت کالز کی مدت میں 31 مارچ تک توسیع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق گوگل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ صارفین لامحدود مفت ویڈیو کالز (چوبیس گھنٹے تک) جی میل اکاؤنٹس پر کر سکیں گے۔موصول ہوئی اطلاعات کے مطابق

صارفین میٹ کالز ٹی وی کے ذریعے بھی کرسکیں گے، اس کے علاوہ انتظامیہ نے ڈیجیٹل وائٹ بورڈ اور بیک گراؤنڈ دھندلا ہونے کا ذکر بھی کیا۔خیال رہے حال ہی میں گوگل میٹ کی جانب سے 49 افراد کو ایکویڈیو کانفرنس میں شامل کرنے کا آپشن فراہم کیا گیا، جس کو ٹائلڈ موڈز اور آٹو کے ذریعے ان ایبل کر کے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Leave a Comment