ترک ڈرامہ ارطغرل غازی دنیابھرمیں سب سے زیادہ کیوں دیکھاجاتاہے

نیوز اپ ڈیٹ! وزیراعظم عمران خان نے اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کو دُنیا بھر میں سب سے زیادہ اس لیے دیکھا جاتا ہے کہ اس میں کوئی فحاش مواد شامل نہیں ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ ’میں نے ہماری انڈسٹری کو مغرب اور بالی ووڈ کے مواد کو نقل کرکے ٹی وی چینلز پر نشر کرنے سے منع کیا تھا لیکن اُنہوں نےکہا

کہ عوام یہی دیکھنا چاہتی ہے۔‘یہ ڈرامہ اپنی کہانی، تیاری اور اداکاری کے لحاظ سے یقیناً ایک شاہکار اور ’خلافت عثمانیہ‘ کی اسلامی تاریخ، ثقافت اور روایت پر مبنی ہے جس کی کہانی خلافت عثمانیہ (موجودہ ترکی) کی اُس عظیم شخصیت کے بارے میں ہے جو خلافت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد ارطغرل تھے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ خلافت عثمانیہ نے 600 سال تک دنیا کے ایک تہائی حصے پر حکمرانی کی۔اس ڈرامے کو 30 مختلف زبانوں میں ڈب کیا گیا ہے اور اب تک دنیا کے 71 ممالک میں ڈیڑھ ارب سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں جو یقیناً ایک عالمی ریکارڈ ہے۔’ارطغرل غازی‘ ڈرامے سے یہ سبق ملتا ہے کہ مسلمان جب تک اپنے دین سے جڑے رہے اور اللّہ پر کامل یقین رکھا تو اُنہیں کامیابی اور دُنیا پر حکمرانی نصیب ہوئی، جب مسلمان دین سے دور اور منقسم ہوگئے تو پستی کا شکار ہوتے چلے گئے۔

Leave a Comment