دوسری شادی بھی ناکام ہوگئی ،پاکستان شوبز انڈسٹری کیایسی خواتین جنہوں نے ایک سے زیادہ شادیاں کیں

نیوز اپ ڈیٹ! شادی ایک خوبصورت بندھن ہے لیکن یہ تب تک خوبصورت رہتا ہے جب تک اس میں پیار اور اعتماد موجود ہو اور یہی خصوصیات شادی کو کامیاب بناتی ہیں- تاہم اگر ہم پاکستان شوبز انڈسٹری کی جانب دیکھیں تو ہمیں کئی ایسے فنکار دکھائی دیتے ہیں جن کی کئی کئی شادیاں ناکام ہوئیں اور آخر میں بھی وہ تنہا رہ گئے- لیکن ہم آج پاکستان شوبز انڈسٹری کی ایسی خواتین کا ذکر کریں گے جنہوں

نے ایک سے زیادہ شادیاں کیں اور ان میں سے چند ایک پھربھی ناکام ہوگئیں جبکہ باقی ایک کامیاب زندگی گزار رہی ہیں- عتیقہ اوڈھو پاکستان کی معروف فنکارہ عتیقہ اوڈھو کی پہلی شادی صرف 15 سال کی عمر میں ہوئی- یہ شادی ناکام ہوگئی اور اس کے عتیقہ اوڈھو نے دوسری شادی 20 سال کی عمر میں کی لیکن یہ بھی کامیاب نہ ہوسکی- لیکن اب وہ اپنے تیسرے شوہر کے ساتھ خوش و خرم زندگی بسر کر رہی ہیں- فضاء علی فضاﺀ علی جو کہ اداکاری کے علاوہ مختلف شوز کی میزبانی بھی کرچکی ہیں پر میڈیا کی گہری نظریں ہوتی ہیں- فضاﺀ علی نے پہلی شادی کامیاب بزنس مین فواد فاروق سے کی لیکن یہ شادی چل نہ پائی اور طلاق ہوگئی- جس کے بعد فضا نے 2018 میں ایاز ملک سے شادی کا اعلان کیا اور باقاعدہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نکاح کی تصاویر بھی شئیر کیں- لیکن بہت جلد نہ وہ تصاویر ہٹا لی گئیں بلکہ فضاﺀ نے اپنا پروفائل پر اپنا نام بھی فضاﺀ ایاز سے واپس فضاﺀ علی کردیا اور اسٹیٹس بھی طلاق یافتہ کردیا- اب صرف فضاﺀ علی اپنی اور اپنی بیٹی کی تصاویر پوسٹ کرتی ہیں جو کہ ان کے پہلے شوہر سے ہے- اریج فاطمہ حال ہی میں معروف اداکارہ اریج فاطمہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جو کہ ان کے دوسرے شوہر سے ہے- اس سے قبل اریج فاطمہ کی پہلی شادی بزنس مین فراز خان سے 2014 میں ہوئی تھی لیکن یہ شادی کامیاب نہ ہوپائی اور سال 2014 میں ہی دونوں کے راستے جدا ہوگئے- جس کے بعد انہوں نے سال 2017 میں امریکی نژاد پاکستانی فزیشن عزیر علی سے شادی کر لی جس سے اب ان کی ایک بیٹی بھی ہے- صنم ماروی گلوکارہ صنم ماروی کے پہلے

شوہر آفتاب احمد کلہوڑو کو سال 2009 میں قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے حامد علی خان سے شادی کی- لیکن یہ شادی بھی بدقسمتی سے چل نہیں پائی اور بات طلاق پر جا کر ختم ہوئی- صنم ماروی کے 3 بچے ہیں جن کی حوالگی کے لیے انہوں نے حال ہی میں عدالت سے رجوع بھی کیا- عینی خالد معروف گلوکارہ عینی خالد بھی شادی کے میدان میں دھچکا کھا چکی ہیں- عینی کی پہلی شادی سال 2012 میں ہوئی لیکن وہ ناکامی کا شکار بن گئی- جس کے بعد انہوں نے سال 2014 میں سعد احمد خان سے شادی کی- زارا نور عباس اسماﺀ عباس کی بیٹی اور بشریٰ انصاری کی بھانجی مقبول فنکارہ زارا نور عباس کی دوسری شادی عدنان صدیقی کے بھتیجے اسد صدیقی سے ہوئی- اسد صدیقی کی بھی یہ دوسری شادی ہے اور اس وقت یہ جوڑا انتہائی خوش و خرم زندگی گزار رہا ہے-

Leave a Comment