سب کچھ برا نہیں دنیا کے بارے میں چند مثبت حقائق جو آپ کو ضرور جاننے چاہئیں

نیوز اپ ڈیٹ! کورونا وبا کے اس اتار چڑھاؤ لوگوں کو ایک نئی دنیا میں پہنچا دیا ہے جہاں ایسا لگتا ہے سب کچھ منفی یا برا ہورہا ہے- لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے ان حالات میں بھی بہت سی اچھی خبریں سامنے آرہی ہیں- ایچ آئی وی سے پاک دنیا کا دوسرا ایسا شخص بھی سامنے آگیا ہے جسے ایچ آئی وی کی بیماری تھی لیکن اب گزشتہ 36 ماہ سے اس وائرس سے پاک زندگی گزار رہا ہے- اس مریض کا تعلق لندن سے تھا اور اس چیز نے ثابت کیا ہے کہ

ناقابلِ علاج سمجھے جانےوالی یہ بیماری قابلِ علاج ہے- دستانے سائنسدانوں نے ایسے دستانے تیار کر لیے ہیں جو گونگے بہرے افراد کے اشاروں کو لفظوں میں بیان کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں- اب قوت سماعت اور قوتِ گویائی سے محروم افراد بھی ان دستانوں کو پہن کر باآسانی عام افراد سے بات چیت کر سکیں گے وہ بھی بغیر کسی ٹرانسلیٹر کی مدد کے- سب سے بڑا پرندہ Sea eagles برطانیہ کا سب سے بڑا پرندہ تھا جو کہ 1780 میں ملک سے غائب ہوگیا تھا- لیکن اب 240 سال بعد یہ پرندہ دوبارہ سے دکھائی دینے لگا ہے- ڈاؤن سنڈروم ڈاؤن سنڈروم مبتلا ایک لڑکی نے کیلیفورنیا کے انسٹیٹیوٹ آف آرٹس سے فوٹوگرافی اور میڈیا میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی ہے۔ اور اس بیماری یا معذوری کے ساتھ یہ ڈگری حاصل کرنا ایک بہت بڑا کارنامہ ہے- اوزون کی تہہ اوزون کی تہہ کا سب سے بڑا سوراخ جو آرکٹک کے اوپر موجود تھا بند ہو گیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ نہ صرف اب ہم زیادہ محفوظ ہیں، بلکہ ہمیں جو نقصان پہنچا تھا اس کی بھی کسی حد تک تلافی ہوچکی ہے- تنہا ہاتھی سال 2012 میں اپنے ساتھی کی وفات کے بعد پاکستانی چڑیا گھر موجود یہ ہاتھی کو “دنیا کا سب سے تنہا ہاتھی” قرار پایا۔ اس کے علاوہ ناقص حالات نے بھی اس کی صحت پر منفی اثرات مرتب کیے- تاہم جلد ہی اب اسے کمبوڈیا روانہ کردیا جائے گا جس کی اجازت حاصل کرلی گئی ہے- پولیو فری ملک بغیر کسی پولیو کیس کے 4 سال گزرنے کے بعد ، نائیجیریا نے اعلان کیا کہ وہ ایک پولیو فری ملک بن چکا ہے۔ اگرچہ لوگوں کو ابھی بھی نگرانی جاری ہے اور انہیں پولیو ویکسین دی جاتی ہے- فضائی آلودگی گزشتہ چند دہائیوں کے دوران

فضائی آلودگی میں ڈرامائی طور پر بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے- تاہم رواں سال دنیا بھر میں اس میں قابل ذکر کمی واقع ہوئی ہے- مثال کے طور پر امریکہ میں فضائی آلودگی میں 30 فیصد کمی واقع ہوئی ہے- جس کی ایک وجہ لاک ڈاؤن کو بھی قرار دیا جاتا ہے-

Leave a Comment