نیوز اپ ڈیٹ! ہر مسلمان کاایمان ہے کہ جب اللہ نےپہلے انسان کو بنایا تو اسے علم دیا اور اسی کی وجہ سے انسان کو فرشتوں پر فضیلت دی گئی . اس کےساتھ اللہ نے ایک شیطان کو بھی زمین پر بھیجا جو کہ انسان کو ازلی دشمن ہے اور وہ کبھی نہیںچاہتا کہ انسان اللہ کی راہ پر چلے بلکہ اس کی کوشش ہوتی ہے کہ کس طرح انسان کو گمراہ کیا جا سکے. اللہ نے انسان کی رہنمائی اور شیطان وار سے بچانے کے لئے اپنے برگزیدہبندے بھیجے
اور ساتھ میں کتابیںبھی بھیجی اور سب سے آخر میںقرآن اتارا گیا اس لئے جو انسان اللہ کے کلام کو پڑھتا ہو سمجھتا ہو اور اس پر عمل کرتا ہو اسے کوئی بھی اللہ کے راہ سے نہیںہٹاتا. ایسے ہی ایک شیطانی کتا ب بھی ہے جسے کوڈیکس گیگاز کہا جاتا ہے یا اسے شیطانی بائبل کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے . اس کتاب کا وزن 76 کلو ہے اور اس کے لمبائی 37 انچ اور چوڑائی 22 انچ ہے . جب کہ اس میںشیطان کی عجیب وغریب تصاویر بنائی گئی ہے ،. اس کی لکھائی میںنیلا، سرخ ، پیلا ، سبز اور کالا رنگ استعمال کیا گیا ہے .اس کا ہر صفحہ اپنے رنگ کے لحاظ سے دوسرے سے مختلف ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کے لکھنے والا کوئی عام آدمی نہیںتھا اس کے صفحات بنانے کے لئے 160 گدھوں کی شفاف کھالوںکا استعمال کیا گیا ہے اس کتاب کی زبان لاطینی ہے لیکن اس میں کچھ عبرانی زبان کے الفاظ بھی شامل ہے اس میںسفلی علوم کی تفصیل موجود ہے اس کے ساتھ عجیب و غریب منتروں کا ذکر موجود ہے ، اس کے ساتھ زمین و آسمان کی تخلیق کے مناظر سمیت جہنم کے وحشت ناک مناظر کی تصویر کشی کی گئی ہے اس میں شیطان کی بنی ہوئی تصویر میں دھڑ انسان کی مانند ہے اور ناخن بڑے ہوئے اور دو زبانیں ہیں. ایسے لگتا ہے کہ شکار کرکے بیٹھا ہوا ہے . اس کتاب کے مختلف ابواب ہے اور اس میںالگ الگ موضوعات پر لکھا گیا ہے. اس میںیہودیوں کی تاریخ سمیت فلکیات اور جادو کی بار میںلکھا گیا ہے . اس کتاب کو ایک پادری نے
بوہیمہ کی خانکاہ میں ایک ہی رات میںلکھ ڈالا . اور یہ 1593 کا سال تھا . اس پادری کانام ہرمن تھا اس کتاب کے لکھنی کی وجہ یہ تھی کہ اس نے خانقاہ کے اصول توڑے تھے جس کی سزا کے طور پر اسے دیوار میں چنوانے کا حکم دیا گیا تھا . لیکن اس نے کہا کہ اگر اسے معاف کر دیا جائے تو وہ ایک ایسی کتاب لکھ کر دے گا جو دنیا کہ سب سے بڑی اور اہم کتاب ہوگی . لیکن جب وہ لکھنے بیٹھا تو اسے محسوس ہوا کہ یہی کتاب اس کے لکھنے کی بس میں نہیںہے اس لئے اس نے شیطان کی عبادت کی اور شیطان نے اس کی روح کے بدلے میںاسے یہ کتاب لکھنے میںمدد دی جس کے بعد یہ کتاب بوہیمہ کی لائبریری میںرکھ دی گئی . یہ کتاب سویڈش آرمی کو 1648 میںملی جو اسے وہاں سے لے آئے سٹاک ہوم لائیبریری میںشفٹ کر دیا گیا . اس کتاب میںشیطان کی تصویر دیکھکر نظر آتا ہے کہ اس کا پسندید ہ شکار انسان ہے اور وہ کسی بھی حالت میں انسان کو بہکانے سے باز نہیںآتا .
Leave a Comment