امی اور میں دونوں ایک جیسے لگنے چاہئیں۔۔۔شوبز ستارے جن کی شادی پر ماؤں نے بھی ان جیسے لباس پہنے

نیوز اپ ڈیٹ! ماں اور بیٹی کا پیار تو یوں بھی بڑا ہی نرالا ہوتا ہے۔۔۔اس میں دونوں کے رنگ ایک دوسرے میں جھلکتے ہیں اور جب بیٹی کی رخصتی کا وقت آتا ہے تو بیٹیاں اور مائیں بہت کورڈینیشن کے ساتھ کپڑے بناتی ہیں تاکہ دونوں ایک جیسی ہی لگیں۔۔۔ شرمیلا فاروقی شرمیلا فاروقی کی والدہ زیادہ تر ان کے ساتھ ساتھ رہتی ہیں اور کیونکہ ان کی ایک ہی بیٹی ہے تو وہ ہر چیز اس کے جیسی ہی کرنا چاہتی ہیں

اور ان دونوں کے درمیان بڑا ہی مضبوط رشتہ ہے لیکن اکثر ان دونوں کی تیاری دیکھ کر لگتا ہے کہ کوئی مقابلہ ہے۔۔۔شرمیلا فاروقی کی منگنی پر دونوں نے ایک ہی جیسا لباس سلوایا۔۔۔اور اس کے بعد ٹی وی شوز پر بھی انہوں نے پہلے ہی کہلوا دیا کہ ان کی مہندی، ان کے کپڑے بالکل دلہن جیسے ہی بھاری اور قیمتی ہونے چاہئیں۔۔۔ نیمل خاور اداکارہ نیمل خاور جن کی شادی حمزہ عباسی سے ہوئی ہے اپنی شادی پر ایک بہت ہی سادہ انداز کی دلہن بنیں اور ان کا ہلکا میک اپ اور ہلکی رنگ کا جوڑا سب کو ہی بھایا۔۔۔لیکن جب ان کی والدہ کو دیکھا تو اندازہ ہوگیا کہ نیمل اتنی خوبصورت کیسے ہیں اور جتنی پیاری وہ ہیں اتنی ہی سادہ اور پیاری ان کی والدہ بھی ہیں جنہوں نے شادی پر اپنی بیٹی کے رنگ کا ہی جوڑا زیب تن کیا اور وہ اس میں بہت اچھی بھی لگ رہی تھیں۔۔۔ ایمن خان اداکارہ ایمن خان کی والدہ نے بھی شادی پر اپنی بیٹی کے جوڑے سے ہی میل کھاتے ہوئے کپڑے زیب تن کئے اور کیونکہ ویسے بھی ایمن اپنی امی کا بہت زیادہ خیال رکھتی تھیں ہمیشہ تو اس اہم دن پر کیسے پیچھے چھوڑ دیتیں۔۔۔ایمن تو خود یہ چاہتی تھیں کہ وہ ماں بیٹی بالکل ایک جیسے ہی لگیں اس لئے لال رنگ کا جوڑا اتنے ہی کام کے ساتھ ان کی والدہ نے بھی پہنا اور دونوں ایک ساتھ بہت اچھی لگ رہی تھیں۔۔۔اکثر ایسا ہوتا تھا کہ ایمن اپنی والدہ کے کپڑے اپنے جیسے ہی بنواتی تھیں۔۔۔اگر ڈیزائن ایک جیسا نا بھی ہو تو کوشش ہوتی تھی کہ رنگ تو کم سے کم ایک جیسا ہی ہو۔۔۔

Leave a Comment