طلاق کے بعد سائرہ یوسف کہاں اور کس حال میں ہیں ؟ تصویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

نیوز اپ ڈیٹ! سائرہ کی بغیر میک اپ تصویر نے بھی دھوم مچا دی۔۔۔ اداکارہ اور ماڈل سائرہ یوسف کی بغیر میک اپ لُک کو پسند کیا جارہا ہے، نئے روپ میں تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔ اداکارہ زیادہ سوشل میڈیا پر فعال نہیں رہتیں تاہم بغیر میک اپ کی تصویر بھی سائرہ کی بہن پلوشہ کی جانب سے شیئر کی گئی ہے۔ پلوشہ نے اپنی اور سائرہ کی ایک دلکش تصویر شیئرکی جس میں دونوں بہنیں کندھوں تک کھلے بالوں میں نہایت دلکش

دکھائی دے رہی ہیں۔ سائرہ کو شیشے میں سیلفی لیتے دیکھے جاسکتا ہے۔ تصویر کے کیپشن میں بتایا گیا کہ بغیر میک اپ کے میرے احساسات کچھ یوں ہوتے ہیں۔ اس سے قبل سائرہ کے فوٹوشوٹ نے بھی دھوم مچا دی، ڈیزائنر علی ذیشان کے لیے مکمل کروائے گئے فوٹو شوٹ میں سائرہ نے لال رنگ کی مغربی طرز کی میکسی پہنی تھی۔ اداکارہ کو سوشل میڈیا میں ان کے مداح دنیا کی سب سے خوبصورت ترین ملکہ ’قلو پطرہ‘ کا نام دے رہے ہیں اور بہت پسند کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے شادی کے 8 برس بعد ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلی تھیں۔ شہروز سے راہیں جدا کرنے کے بعد سے سائرہ یوسف سوشل میڈیا پر کچھ زیادہ فعال نہیں ہیں۔

Leave a Comment