پولیس کا بینک سے پیسے لیکر نکلنے والے شہریوں کی حفاظت کیلئے زبردست پلان

نیوز اپ ڈٰٹ! بینک سے پیسے لے کر نکلنے والوں کیلئے لاہور پولیس نے شاندار فیصلہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر کوئی شخص 10لاکھ روپے سے زائد پیسے لے کر بینک سے نکلے تو بنک انتظامیہ پولیس کا آگاہ کر ے تاکہ اس شہری کو بحفاظت اس کی منزل تک پہنچایا جاسکے ۔ بینک سے رقم نکلوانے والے شہریوں کے ساتھ ڈکیتی کی بڑھتی متعدد وارتیں رپورٹ ہو چکی ہیں۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شہزادہ سلطان

نےبینکوں کے باہر ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث سابق ریکارڈ یافتہ ملزمان کی نگرانی اور شاملتفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ بینک سے پیسے لے کر نکلنے والے محفوظ ہو کر رہ گئے ہیں۔ اس حوالے سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور نے تمام بینکوں کی انتظامیہ سے ملاقات کی اور انہیں ہدایات دیںکہ اگر کوئی شخص دس لاکھ سے زائد رقم لے کر بینک سے لے کر جائے تو اس کے بارے میں فوری طور پر متعلقہ پولیس کو اطلاع دی جائے تاکہ اس شہری کو بحفاظت اس کی منزل تک پہنچانے میں مدد فراہم کی جائے ۔

Leave a Comment

error: Content is protected !!