86سالہ خاتون کی آبروریزی ،خاتون روتے ہوئے حملہ آورسے کیاکہتی رہیں ،واقعہ نے دنیابھرکوہلاکررکھ دیا

اردونیوز! بھارت میں ہر سال ری پ کےہزاروں واقعات سامنے آتے ہیں تاہم 86 سالہ بزرگ خاتون کے ساتھ زیادتی کے واقعے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کی پولیس نے 86 سالہ عمر رسیدہ خاتون کو تشدد اور ری پ کا نشانہ بنانے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا

۔دہلی کمیشن فار ویمن کی سربراہ سواتی مالیوال نے ‘برطانوی خبررساں ادارےکو بتایا کہ ‘بزرگ خاتون پیر کی شام کو دودھ والے کا اپنے گھر کے باہر انتظار کر رہی تھیں جب ان پرح م ل ہ کیا گیا۔’انہوں نے کہا کہ اس شخص نے انہیں بتایا کہ ان کا گوالا آج نہیں آئے گا اور انہیں دودھ کے لیے دوسرے مقام پر لے جانے کی کوشش کی۔’خاتون نے اس شخص پر بھروسہ کرکے ملزم کے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا جو انہیں قریبی کھیت میں لے گیا اور وہاں ری پ کا نشانہ بنایا۔سواتی مالیوال نے کہا کہ ‘بزرگ خاتون روتے ہوئے کہتی رہیں کہ وہ ان کی دادی کی طرح ہیں لیکن ملزم کو ذرا رحم نہ آیا اور اس نے خاتون کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔’انہوں نے کہا کہ کھیت کے قریب سے گزرنے والوں کو متاثرہ خاتون کے رونے کی آواز آئی جس پر وہ وہاں پہنچے اوراس شخصکو پولیس کے حوالے کردیا۔

 

Leave a Comment

error: Content is protected !!