ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ ، یورو اور برطانوی پائونڈن کا ریٹ بھی بڑھ گیا

اردو نیوز! مقامی کرنسی مارکیٹوں میں بدھ کو بھی پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا اور انٹر بینک میں ڈالر 160.35روپے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 160.60روپے ہوگئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید50پیسے کے اضافے

سے159.80روپے سے بڑھ کر160.30روپے اورقیمت فروخت45پیسے کے اضافے سے159.90روپے سے بڑھ کر160.35روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سے159.70روپے سے بڑھ کر160.20روپے اور قیمت فروخت40پیسے کے اضافے سے160.20روپے سے بڑھ کر160.60روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یوروکی قیمت خرید2روپے کے اضافے سے189روپے سے بڑھ کر191روپے اور قیمت فروخت191روپے سے بڑھ کر192.90روپے ہوگئی جب کہ ایک روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید211روپے سے بڑھ کر212روپے اور قیمت فروخت213روپے سے بڑھ کر214روپے ہوگئی۔‎

Leave a Comment

error: Content is protected !!