نیوکراچی میں دھماکہ، عمارت مکمل تباہ،بڑے جانی نقصان کیا طلاعات،شہرقائد سے صبح صبح افسوسناک خبر

اردونیوز! کراچی ویسٹ زون کے علاقے نیو کراچی میں سلنڈر دھماکے سے رہائشی عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا، حادثے کے نتیجے میں آگ لگنے سے 1 ہی خاندان سے تعلق رکھنے والا 1 شخص جاں بحق جبکہ بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق نیو کراچی سیکٹر 5 ڈی میں دعا چوک کے قریب واقع امام بارگاہ کے قریب آج صبح گھر میں کام کے دوران گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا

جس کے نتیجے میں 2 منزلہ رہائشی عمارت کا ایک حصہمنہدم ہو گیا۔دھماکے سے عمارت میں آگ بھی لگ گئی جسے علاقہ مکینوں نے بجھا دیا۔چھیپا ویلفیئر کے ترجمان کے مطابق ان کے رضاکاروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر 1 شخص کی لاش جبکہ بچے سمیت 3 افراد کو زخمی حالت میں عمارت کے ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا۔فائر بریگیڈ اہلکاروں کے مطابق اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز کو ایک گاڑی کے ہمراہ آگ بجھانے کے لیے روانہ کیا گیا۔ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق عمارت میں زیادہ لوگ رہائش پذیر نہیں تھے تاہم ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر امدادی کام جاری ہے۔

 

Leave a Comment

error: Content is protected !!