ٹک ٹاک کے ستارے،جنت مرزا کے بعد پاکستان سےایک اوربڑے ٹک ٹاکرنے10ملین فالورزکا اعزازحاصل کرلئے

اردو نیوز!ویڈیو سٹریمنگ ایپ پر 10 ملین فالورز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی شخصیت کا اعزاز جنت مرزا نے حاصل کیا تاہم اب ان کے بعد لڑکوں میں سب سے پہلے یہ سنگ میل ذوالقرنین نے عبور کر لیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک کا نام آئے تو ان مندرجہ بالا دونوں سٹارز کے چہرے آنکھوں میں دوڑنے لگتے ہیں جو کہ اس وقت مقبول ترین سٹارز ہیں ، جنت مرزا کے بعد

اب ذوالقرنین سکندر نے 10 ملین فالورز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کر لیاہے ۔ ذوالقرنین سکندر اکثر اپنی ویڈیوز میں ٹک ٹاک سٹار کنول آفتاب کے ساتھ دکھائی دیتے ہیں اور زیادہ تر مزاحیہ ویڈیوز بناتے ہیں ۔ٹک ٹاک سٹارز کی آپس میں کورآرڈینشن بھی کافی حد تک بڑھتی جارہی ہے اور وہ گاہے بگاہے ایک ساتھ بھی ویڈیوز بنا کر اپنے چاہنے والوں کو حیران کرتے رہتے ہیں ۔دوسری جانب فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل جنت مرزا کو ٹک ٹاک پر 11کروڑ صارفین نے فالو کرلیا ہے جس کےبعد جنت مرزا ویڈیو شیئرنگ ایپ پر ایک اور اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔بیس سالہ جنت مرزا پاکستان کے معروف صنعتی شہر فیصل آباد میں آرٹس کالج کی طالبہ ہیں جبکہ حال ہی میں تعلیمی مقاصد کے لیے جاپان منتقل ہوئی تھیں لیکن گزشتہ دنوں ہی وہ پاکستان آئی ہیں اور آج کل اپنے کزن کی شادی انجوائے کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔جنت مرزا کے ٹک ٹاک اکائونٹ کا جائزہ لیں تو اْنہوں نے ا ب تک متعدد ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جس پر لاکھوں میں لائکس آتے ہیں جبکہ اْن کے چاہنے والے کمنٹ سیکشن میں اْن کے لیے مثبت بھرے پیغامات بھی جاری کرتے ہیں۔پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار کے مداح ناصرف اْنہیں ٹک ٹاک پر فالو کرتے ہیں بلکہ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر موجود جنت مرزا کے اکائونٹ کو بھی صارفین کی بڑی تعداد نے فالو کیا ہوا ہے۔ اس وقت انسٹاگرام پر جنت مرزا کے ایک اعشاریہ 5 ملین یعنی 15 لاکھ فالوورز ہیں جبکہ انسٹاگرام پر اْنہوں نے ایک ہزار سے زائد پوسٹس کی ہوئی ہیں جن میں اْن کی دلکشتصویریں اور ٹک ٹاک ویڈیوز شامل ہیں۔جنت مرزا کی ٹک ٹاک کی شہرت جاپانی اشتہاری اداروں تک پہنچ گئی ہے جہاں سے انہیں جاپانی اشتہارات میں بطور ماڈل کام کرنے کی آفرز بھی موصول ہوئی ہیں تاہم جنت مرزا ابھی اپنی تعلیم مکمل کرنا چاہتی ہیں اور تعلیم مکمل کرنے کے بعد نیوز اینکر بننا چاہتی ہیں۔

Leave a Comment

error: Content is protected !!