ایران کو ایک جھٹکا لگا گیا۔۔ قدس فورس کے انتہائی سینئر کمانڈر انتقال کر گئے

اردونیوز! ایران کی قدس فورس کے سینئر ممبر کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق قدس فورس کے سینئر ممبر بریگیڈئیر جنرل عبدالرسول اوستوار عراق میں تعینات تھے جہاں وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر انتقال کرگئے۔عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ بریگیڈئیر جنرل عبدالرسول ایرانی پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر بھی رہ چکے تھے اور وہ ان دنوں عراق میں ایک مشن پر تعینات تھے

اور اس دوران کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔عرب میڈیاکے مطابق بریگیڈئیر جنرل عبدالرسول ایرانی پاسداران انقلاب کے زیر انتظام چلنے والے اسپتال میں زیر علاج تھے اور دو ماہ سے کومے کی حالت میں تھے۔

 

Leave a Comment

error: Content is protected !!