کراچی والے ٹھٹھر گئےشدید دھند اور سردی صورتحال کب تک ایسی رہے گی،شہرقاہد کے باسیوں کیلئے ،بڑی خبر

اردونیوز! کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے دھند چھائی ہوئی ہے، محکمۂ موسمیات کا کہنا ہےکہ سورج نکلنے کے ساتھ ساتھ دھند میں کمی واقع ہو گی۔جن علاقوں میں دھند کا راج ہے ان میں آئی آئی چندریگر روڈ، شارع فیصل، یونیورسٹی روڈ، نیشنل ہائی وے، سپر ہائی وے، سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی شامل ہیں۔محکمہ ٔموسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا درجۂ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،

اس وقت شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہیں، جبکہ فضا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے۔ادھر ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں آج چھانے والی دھند کے باعث کہیں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر نہیں ہوئی ہے۔

 

Leave a Comment

error: Content is protected !!