چمکنے والی چیز سونا نہیں ہیرا بھی ہوسکتی ہے زمین کی کھدائی کرتے کسان کی قسمت بھی چمک گئی

اردونیوز! کبھی کبھی قسمت انسان پر یوں مہربان ہوتی ہے کہ وہ حیران رہ جاتا ہے، ایسا ہی کچھ ایک بھارتی کسان کے ساتھ ہوا جسے زمین کی کھدائی کرتے ہوئے خطیر مالیت کا ہیرا مل گیا جس نے اس کی زندگی بدل دی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے پنا میں ایک غریب اور مفلس کسان کی اس وقت قسمت کھل گئی جب وہ فصل بونے کے لیے زمین کی کھدائی کر رہا تھا۔

کھدائی کے دوران اسے زمین میں ایک چمکتی ہوئی چیز نظر آئیجسے اٹھانے پر اسے پتہ چلا کہ وہ ایک بیش قیمت ہیرا ہے۔لکھن سنگھ نامی یہ کسان کھیتی باڑی کر کے اپنا اور اپنے خاندان کا پیٹ پالتا ہے، اس کی عمر 45 سال ہے اور اس نے حال ہی میں زمین کا ایک چھوٹا سا حصہ لیز پر لیا تھا۔اس خوش قسمت کسان کو زمین سے جو ہیرا ملا ہے وہ 14.98 کیرٹ کا ہے اور اس کی مالیت 60 لاکھ بھارتی روپے سے بھی زائد ہے۔ایک انٹرویو میں اس کسان نے بتایا کہ ہیرا ملنے کے بعد اس کی زندگی بدل گئی ہے، اس سے ملنے والی رقم سےاب وہ اپنے بچوں کو بہترین تعلیم دلائے گا۔اس کا کہنا ہے کہ وہ میں اس لمحے کو کبھی نہیں بھولے گا جب اسے وہ ہیرا ملا تھا۔

 

Leave a Comment

error: Content is protected !!