لیموں کا استعمال آپ کو کونسی خطرناک اور سنگین بیماری سے محفوظ رکھ سکتا ہے؟ما

اردو نیوز! لیموں ایک پسندیدہ غذا ہے اور ہر گھر میں پسند کے ساتھ کھائی جاتی ہے ۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ لیموں اور ترشادہ پھلوں میں وٹامن سی کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جس کی مدد سے کئی سنگین مسائل پر قابوپایا جاسکتا ہے،لیموں کے استعمال سے جوڑوں کے درد، زکام اور انفیکشن سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ

لیموں کے علاوہ اس کا چھلکا بھی جسمانی سوزش کیلئے انتہائی مفید ہے اس سے خون کی گردش بہتر ہوتی جسکی وجہ سے درد میں کمی آتی ہے،استعمال شدہ لیموں کوپھینکنے کےبجائے اسے کسی جار میں ڈال دیں اور اس پر زیتون کا تیل ڈال کر جار کو اچھی طرح سے بند کر کے رکھ دیں اور دو سے تین دن بعد جار کو کھولیں اس کے تیل سے جوڑوں اور پٹھوں کی مالش کرنے سے بھی درد میں کمی آتی ہے۔خوش ذائقہ رسیلے لیموں کے بے شمار فوائد ہیں، سیٹریس ہونے کے سبب اس میں وٹامن سی کی بھر پور مقدار پائی جاتی ہے جس کے باعث انسانی صحت کے لیے اس کا استعمال نہایت صحت بخش اور مفید ہے ۔ ماہرین کے مطابق وٹامن سی کے استعمال سے انسان کئی انفیکشن اور وائرل سے بچ جاتا ہے جبکہ نئی عالمی وبائی بیماری کووڈ19 سے بچاؤ کے لیے وٹامن سی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کا مشورہ دیا جا رہا ہے ، وٹامن سی کے استعمال سے انسانی جسم میں موجود بیماریوں سے لڑنے والا سسٹم قوت مدافعت مضبوط ہوتا ہے ، لیموں کا پانی کے ساتھ استعمال کئی طریقوں سے کیا جا سکتا ہے ، ٹھنڈے اور نیم گرم پانی میں لیموں کا استعمال مفید ہے مگر اس کا استعمال نیم گرم پانی کے ساتھ زیادہ فائدہ مند ہے ۔

Leave a Comment

error: Content is protected !!