آج ملک کے کن علاقوں میں بارش ہوگی اورکہاں کہاں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی

اردو نیوز! محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ خطہ پوٹھوہار ، خیبر پختونخوا، کشمیراورگلگت بلتستان میں جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرہلکی بارش اورپہا ڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔جبکہ کل اسلام آباد،بالائی پنجاب،خیبر پختونخوا، کشمیراورگلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پربارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔جبکہ

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سردرہا۔آج لہہ منفی 11 ، اسکردو منفی10، گوپس منفی 09،کالام بگروٹ،استور،ہنزہ اور زیارت میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Leave a Comment

error: Content is protected !!