رسول اللہ ﷺ نے فرمایا! سات آدمی ایسے ہیں جن پر اللہ تعالیٰ اپنی رحمت کا سایہ ڈالتا ہے۔

اردو نیوز! حضرت ابو درداء ؓ سے روایت ہے کہ میرے خلیل و محبوب ﷺ نے وصیت فرمائی ہے کہ اللہ کے ساتھ کبھی کسی چیز کو شریک نہ کرنا اگرچہ تمہارے ٹکڑے کردیئے جائیں اور تمہیں آگ میں بھون دیاجائے۔اور خبر دار کبھی جان بوجھ کر نماز نہ چھوڑنا کیونکہ جس نے قصدا نماز چھوڑدی تو اس کے بارے میں وہ ذمہ داری ختم ہوگئی جو اللہ کی طرف سے اس کے وفادار اور

صاحب ایمان بندوں کے لئے ہے اور خبردار شراب کبھی نہ پینا کیونکہ وہ ہربرائی کی کنجی ہے۔حضرت ابو ہریرہ ؓ نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں آپ ﷺ نے فرمایا کہ سات آدمی ایسے ہیں جن پر اللہ تعالیٰ اپنی رحمت کا سایہ ڈالتا ہے ان میں سے ایک شخص وہ ہے۔ جو اللہ تعالیٰ کاذکر کرے تو اس کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوجائیں ۔ حضور ﷺ نےفرمایا جب تم میں سے کوئی جوتا پہنے تو داہنے پاؤں سے شروع کرے اور جب نکالے تو بائیں سے شروع کرے ہونا یوں چاہئے کہ داہنا پاؤں پہننے میں پہلا ہو اور نکالنے میں آخری۔سیدنا ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا سب سے برانام جس پر روز قیامت اللہ تعالیٰ کے ہاں شرمندگی ہوگی یہ ہے کہ آدمی اپنے آپ کو شہنشاہ کہلوائے

۔حضرت علی ؓ سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپﷺ نے سود کھانے والے ،کھلانے والے،تحریر کرنے والے اور صدقہ نہ دینے والے پر لعنت کی۔نیز آپ ﷺ نوحہ گری سے منع فرماتے تھے۔ اگر تم کو جنت پسند ہے تو اپنے بھائی کے لئے وہی پسند کرو جو اپنے لئے پسند کرتے ہو۔حضور ﷺ نے فرمایا اذان اور اقامت کے درمیان دعائیں رد نہیں ہوتی لہٰذا دعا مانگا کرو۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ ہر گناہ میں سے جتناچاہے اور جب چاہے اللہ تعالیٰ معاف کردیتا ہے لیکن ماں باپ کی نافرمانی کے گناہ کا مواخذہ دنیا ہی سے شروع ہوجاتا ہے اسے معاف نہیں کیاجاتا۔حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ

ایک دن رسول کریم ﷺ حضرت ابو بکر ؓ حضرت عمر ؓ اور حضرت عثمان ؓ کے ساتھ مدینہ کے مشہور پہاڑ احد پر چڑھے تو وہ خوشی کے مارے ہلنے لگا۔تو حضرت محمد ﷺ نے اپنا پیر اس پر مارا اور فرمایا ارے احد تھم جا تیرے اوپر ایک نبی ہے ایک صدیق ہے اور دو شہید ہیں۔حضور ﷺ کاارشاد ہے کہ میرے رب نے مجھ پر یہ پیش کیا کہ میرے لئے مکہ کے پہاڑوں کو سونے کا بنا دیا جائے میں نے عرض کیا اے اللہ مجھے تو یہ پسند ہے کہ ایک دن پیٹ بھر کر کھاؤں تو دوسرے دن بھوکا رہوں تا کہ جب بھوکا رہوں وہ تیری طرف زاری کروں اور تجھے یاد کروںاور جب پیٹ بھروں تو تیرا شکر ادا کروں تیری تعریف کرو۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

Leave a Comment

error: Content is protected !!