عمرکے حساب سے آپ کو روزانہ کتنی نیند کرنی چاہیے ؟ ماہرین نے نئی تحقیق میں بتادیا

اردو نیوز! سات گھنٹے سونے والے نوجوان کیلئے طبی ماہرین نے حیران کن فائدہ بتا دیا ،طبی ماہرین نے کہا ہے کہ 7 گھنٹے سونے والے نوجوان 9 گھنٹے سونے والوں کی نسبت بہتر تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں . امریکی جریدے میں برمنگھم یو نیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ

نیند کے دورانیے کے طلباکی تعلیم اور صحت پر اثرات مرتب ہوتے ہیں .جس کے مطابق 7 گھنٹے سونے والے 13 سے 19 سال والے طالب علم نو گھنٹے سونے سونے والے طالب علموں کی نسبت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں.رپورٹ کے مطابق عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ اسکول کے طالب علموں کو نیند کی بھی کم ضرورت ہوتی ہے جیسا کہ 10 سال کی عمر والوں کو 9 سے ساڑھے 9 گھنٹے، 12 سال والوں کو 8 سے ساڑھے 8 گھنٹے اور 16 سال کی عمر والے طالب علموں کو 7 گھنٹے نیند کی ضرورت ہوتی ہے

Leave a Comment

error: Content is protected !!