دانتوں کی مکمل صفائی 3 منٹ میں

اردو نیوز! دانتوں کی صفائی انسان کی شخصیت کو نکھارنے کیلئے بہت ضروری ہوتی ہے ۔ اکثر افراد یہ شکایت کرتے نظر آتے ہیں کہ وہ دن میں دو بار باقاعدگی سے دانت صاف کرتے ہیں۔ اس کے باوجود دانتوں کا پیلا پن ختم نہیں ہوتا ہے۔اس کے علاوہ بعض اوقات سگریٹ اور پان کے سبب بننے والے ۔دھبے بھی عام ٹوتھ پیسٹ سے صاف نہیں ہوتے ہیں ۔

دانتوں کو سفید اور چمکدار بنانے کے لئے ان ٹوٹکوں کا استعمال بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے۔دانتوں کی صفائی کے لئےدرست ٹوتھ پیسٹ اور ٹوتھ برش کا استعمال بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ اگر آپ کے دانتوں پر دھبے موجود ہیں تو آپ دانتوں کی صفائی کے لئے ہارڈ ٹوتھ برش کا استعمال کریں۔ اس کے علاوہ وائٹننگ ٹوتھ پیسٹ کا انتخاب بھی ماہرین کے مطابق دانتوں کی قدرتی سفید رنگت کو بحال کرنے میں مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ ماہرین اس بات کو بھی تسلیم کرتے ہیں کہ الیکٹرک ٹوتھ برش دانتوں کے اوپر جمے داغ دھبے دور کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ دانت کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانے کیلئے ہمیں تین چیزوں کی ضرورت ہے جو ہمارے میں موجود ہوگی ۔ سب سے پہلے آپ نے ٹوتھ پیسٹ لینا ہے جوکہ

کوئی بھی لے سکتے ہیں دوسرے نمبر پر لیموں اور بیکنگ سوڈا اس طرح سے بنانا ہےکہ آدھا چمچ بیکنگ سوڈا لینا ہے ۔ آدھا چمچ ٹوتھ پیسٹ اور ایک لیموں کا رس ڈالنا ہے ۔ اس کو اچھی طریقہ سے مکس کرلینا ہے ۔ اسکو برش پر لگائیں گے اور پانچ منٹ تک برش کرتے رہیں ۔ برش کو آ پ نے اوپر نیچے سرکل اچھے طریقہ سے کرنا ہے آپکے دانوں پر پیلا ہٹ ختم ہوجائے ۔سیب کے سرکے کو دانتوں کی سفیدی کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ لیکن یاد رکھیں کہ اس کی بہت قلیل مقدار کو استعمال کرنا چاہیے ۔اس کے استعمال کے لئے دو چمچ سرکے کو تقریبا دو کپ پانی میں ملا لیں۔ اور اس محلول کو 30 سیکنڈ تک منہ میں رکھیں۔اس کے بعد اس کو پھینک دیں اس کے بعد دانتوں کو برش سے اچھی طرح صاف کر لیں۔

ماہرین کے مطابق سیب کا سرکہ رنگ کاٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔ اور دانتوں کے پیلے پن کو ختم کر کے ان کو چمکدار بناتا ہے۔ماضی میں لوگ پسے ہوئے کوئلے سے بھی دانت صاف کیا کرتے تھے۔ اور ماہرین کے مطابق چار کول والے ٹوتھ پیسٹ دانتوں کو سفید کرنے کے لیۓ بہت مفید ثابت ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ چار کول پاوڈر کو تھوڑے سے پانی میں مکس کر کے کچھ دیر تک دانت پر لگا رہنے دیں۔ اور اس کے بعد برش سے صاف کر کے دھولیں۔ اس سے ان کے اوپر جما ہوا پلاک صاف ہو جاتا ہے۔

Leave a Comment

error: Content is protected !!