جائیداد اور ماں باپ،ایک سبق آموز واقعہ

اردو نیوز! ایک نوجوان لڑکا تھا، اس نے اپنے ماں باپ کی بڑی خدمت کی۔ بھائیوں سے کہا کہ آج میں آپ لوگوں کے ساتھ ایک سودا کرتا ہوں، بھائیوں نے کہا کے کیسا سودا۔ کہ میں جائیداد کا حصہ آپ کے سپرد کرتا ہوں، لیکن میری ایک شرت ہے آپ والدین کی خدمت میرے سپرد کر دیں، بھائیوں نے سودا کر لیا۔ چنانچہ اس نے ماں باپ کی خوب خدمت کی اور جب ماں باپ فوت ہو گئے اس نے خواب میں دیکھا کہ کوئی اس سے کہتا ہے۔کہ

فلاں پتھر کے نیچے سو دینار ملیں گے کیونکہ تو نے ماں باپ کی بڑی خدمت کی ہے پوچھا اس میں برکت ہو گی؟کہا برکت نہیں ہو گی‘ نوجوان نے کہا میں نہیں لوں گاصبح اٹھا بیوی کو بتایا‘ بیوی نے کہا بیشک نہ لینا لیکن جا کے دیکھو تو سہی پڑے ہوئے بھی ہیں یا نہیں پڑے ہوئے. اس نے کہا جب لینے نہیں تو میں جا کر دیکھتا بھی نہیں۔دوسری رات پھر خواب آیا کہ دس دینار فلاں پتھر کے نیچے پڑے ہیں ابھی موقع ہے لے لو‘ تہاری خدمت کے بدلے مل رہے ہیں‘ پوچھا برکت ہو گی؟ کہاں کہ برکت تو نہیں ہوگی‘ نوجوان کہنے لگا مجھے نہیں چاہئے‘ تیسری رات پھر خواب آیا کہ فلاں پتھر کے نیچے ایک دینار پڑا ہے اب جا کر لے لو‘ اب موقع ہے پوچھا برکت ہو گی؟کہاں ہاں برکت ہوگی‘ وہ صبح اٹھا اس پتھر کے نیچے سے جا کر دینار اٹھا کر لے آیا‘

گھر آتے ہوئے خیال آیا کیوں نہ آج میں گھر میں پکانے کیلئے اچھی چیز لے جاؤں اس نے مچھلی خریدی جب گھر آیا اور اس کی بیوی نے مچھلی کو کاٹا تو اس مچھلی کے پیٹ سے ایک ایسا موتی نکلا جس کو بیچا تو ان کی زندگی کا پورا خرچہ نکل آیا یہ برکت ہوتی ہے اللہ تعالیٰ ایسی جگہ سے رزق دیتا ہے کہ انسان کو وہم و گمان بھی نہیں ہوتا۔دوستوں ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے ماں باپ کی عزت،احترام اور خدمت کریں۔ کیونکہ جن لوگوں سے ماں باپ راضی ہوتا ہے تو اس سے اللہ تعالی بھی راضی ہوتا ہے۔ اور جب اللہ تعالی راضی ہوتا ہے تو پھر دنیا اور آخرت دونوں سنور جاتے ہیں۔

Leave a Comment

error: Content is protected !!