ستو پینے کے حیرت انگیز فائدے،جان گئےتو روزانہ پینا اپنی عادت بنا لیں گے

اردو نیوز! آج ہم آپ کو ستو پینے سے حاصل ہونے والے ایسے قیمتی فوائد کے بارے میں بتانے والے ہیں ان کے بارے میں جان کر آپ یقیناً آج سے ہی ستو پینا شروع کر دیں گے ویسے آج کل کے گرم موسم میں آپ کو اس کا استعمال ضرور کر نا چاہیے ستو چنا اور جو سے تیار کیا جا تا ہے دونوں ہی چنے اور جو برابر وزن میں لے کر انہیں دھیمی آنچ پر بھون لینے کے بعد باریک پیس لیا جا تا ہے اس طرح سے ستو تیار ہو جا تا ہے

پھر ستو کا شربت تیار کرنے کے لیے ایک گلاس پانی میں تین سے چار چمچ ستو اور ایک سے دو چمچ شکر یا باریک پسا ہوا گُڑ شامل کر یں ہلکا سا کالا نمک مکس کر کے نوش فر ما ئیں اسے آپ صبح کے وقت یا دو پہر کے وقت کسی بھی ٹائم استعمال کر سکتے ہیں البتہ رات کو سونے سے پہلے استعمال نہیں کر نا چاہیے۔یہ بہت خوش ذائقہ مشروب ہے گرمیوں کے موسم میں یہ ایک لا جواب تحفہ ہے ستو ہماری صحت کے لیے بہت ہی فائدہ مند چیز ہے اس میں آئرن فائبر پو ٹاشیم میگنیشیم پایا جا تا ہے یہی وجہ ہے یہ آپ کو انرجی فراہم کر تا ہے تھکان اور سستی کو منٹوں میں دور کر دیتا ہے خاص طور پر گرمی کے موسم میں ستو پینے سے آپ کو انرجیٹک رکھتا ہے ٹھنڈک پہنچاتا ہے آپ کے جسم میں گرمی کو برداشت کرنے کی صلاحیت پیدا کر تا ہے

اور اس کے پینے سے لو لگنے کے خطرات ختم ہو جا تے ہیں اس کے علاوہ جو لوگ بڑھے ہوئے وزن کو کم کرنا چاہتے ہیں جسم کی فالتو چربی سے نجات حاصل کر نا چاہتے ہیں۔ایسے لوگوں کو بھی ستو کا استعمال ضرور کر نا چاہیے کیونکہ اس میں ایسے اجزاء موجود ہیں جو کہ چربی کو کم کرتے ہیں یہ فائبر کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے اس لیے بھی یہ موٹاپا کم کرنے میں مدد کر تا ہے اس کے علاوہ جن لوگوں کو معدہ کی جلن یا سینے کی جلن اور ہاتھوں پیروں کی جلن کا سامنا ہے معدہ اور جگر کی گرمی کی شکایت ہے یا پھر پیٹ میں جلن ہو تی ہے ایسے لوگ بھی روزانہ ستو پینے کی روٹین اپنا ئیں تو کچھ ہی دنوں میں ان تمام مسائل سے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔اسی طرح ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بھی یہ بہت اہم چیز ہے۔

اس کے لیے ایک گلاس ستو میں بنا نمک کے صبح نہار منہ پینے سے اس طرح کے تمام مسائل سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے کافی حد تک بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہو تاہے ساتھ ہی یہ غصے کے احساسات کو بھی کم کرتا ہے جن لوگوں کو نیند ٹھیک طرح سے نہیں آتی ہے رات بھر کروٹیں بدلتے رہتے ہیں ایسے لوگ بھی اس کا استعمال کر کے بھر پور فائدہ اُٹھا سکتے ہیں اس کے لیے ستو شوگر کے مریضوں کے لیے بہت مفید ثابت ہو تا ہے۔

Leave a Comment

error: Content is protected !!