نیم کے پتوں کو ہمارے بتائے گئے طریقوں سے استعمال کرتے ہوئے کن بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے

اردو نیوز! آج ہم نیم کے پتوں کے فوائد کے بارے میں آپ کو بتاتے ہیں جو کہ ہمیں آسانی سے مل جاتے ہیں۔ اگر آپ اس کا استعمال کریں تو آپ بھی اس سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ نیم اینٹی پیکٹیریل ہے اور اس میں وٹامن سی کی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو کہ آپ کے جلد کے امراض کے لیے نہایت مفید ہے۔ اکثر خواتین اپنے جلد اور دیگر مسائل کے باعث پریشان دکھائی دیتی ہیں

اور وقت نہ ہونے کی وجہ سے خود کو دھیان نہیں دے پاتی ہیں۔ آئیں ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ آُپ اس عام سے پتے کو استعمال کر کے کیسے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔نیم کے پتے چہرے میں موجود داغ دھبوں اور دانوں کو ختم کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ اس لیے جن کے چہرے پر داغ دھبے اور دانے ہوں وہ نیم کے خشک پتے لے کر اس کا سفوف بنالیں اور پھر اس میں پانی یا عرق گلاب کے چند قطرے ملا کر چہرے پر لگائیں پھر کچھ دیر بعد اس کو ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔نیم کے پتے ہماری جلد کی طرح ہمارے جسمانی امراض میں بھی مفید ہوتے ہیں۔ اس لیے ایسے افراد جن کے جوڑوں میں درد رہتا ہو وہ روزانہ نیم میں موجود نبولی کو پانی کے ہمراہ کھائیں- یہ عمل جوڑوں کے درد کی شکایت

دور کرنے کے حوالے سے مددگار ثابت ہوگا ساتھ ہی نبولی کو چوسنے سے آپ کا خون صاف ہوگا اس کے علاوہ یہ قبص بھی دور کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔اکثر لوگوں کے مسوڑھوں میں انفیکشن ہوجاتا ہے جو تکلیف دہ ہوتا ہے۔ ایسے افراد نیم کے پتوں کو پانی میں ابالیں اور چھان لیں پھر اس پانی سے کلیاں کریں یہ عمل آپ کے مسوڑوں کے انفیکشن کے لیے معاون ثابت ہوگا۔اکثر خواتین بال جھڑنے کی شکایت کرتی ہیں یا بالوں میں خشکی ہونے کی وجہ سے بھی پریشان ہوتی ہیں تو ایسی خواتین شیمپو کے بعد نیم کے پتوں کو پانی میں ابال کر ٹھنڈا کرلیں اور شیمپو کے بعد اس پانی سے بالوں کو دھولیں ۔ یہ پانی آپ کے بالوں کی جڑوں کو مضبوطی فراہم کرے گا۔نیم کے پتے کڑوے ضرور ہوتے ہیں لیکن اس میں چھپے یہ فوائد انسانی جسم کے لیے نہایت مفید ہیں۔

Leave a Comment

error: Content is protected !!