کسی شربت یا پانی پر 7مرتبہ دم کرکے پینے سے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے ؟

اردو نیوز! اللّٰہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْم یہ آیت اسم اعظم ہے۔ پیٹ کے درد کے لئے کسی شربت یا پانی پر سات مرتبہ پڑھ کر دم کر کے پلانا درد کو زائل کرتا ہے۔ کورے برتن میں لکھ کر گھول کر پلانا درد سرد کو بیحد مفید ہے۔ لڑکی کیلئے چاندی، لڑکے کیلئے تانبے کے پترہ پر کندہ کر کے بچے کے گلے میں ڈالنا ہر قسم کے آسیب، جن، بھوت کے خلل، نظربند سے محفوظ رکھتا ہے۔ جس عورت کو حمل نہ رہتا ہو

سات دن تک نہار منہ روٹی کے ٹکڑے پر یہ آیت لاکھ کر کھائے انشاء اللہ حمل ٹھہر جائے گا۔ آیت یہ ہے ھُوَالَّذِیْ یُصَوِّرُکُمْ فِی الْاَرْحَامِ کَیْفَ یَشَآءُ ط لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَالْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ چاند کی پہلی تاریخ سے یہ عمل شروع کیا جائے ضرور انشاء اللہ کامیابی ہو گی۔ اگر کسی کا اکلوتا بیٹا مر گیا ہو وہ شخص اس آیت کو ایک سو مرتبہ روز پڑھے انشاء اللہ دل کو صبر بھی آ جائے گا اور اس فرزند کا بدلے دوسرا فرزند جلد ملے گا۔ آیت یہ ہے رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوْبَنَا بَعْدَ اِذْ ھَدَیْتَنَا وَ ھَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنْکَ رَحْمَۃً اِنَّکَ اَنْتَ الْوَھَّاب۔اگر کوئی اپنے روزگار سے موقوف ہوا یا مالدار تھا مفلس ہوا یا صاحب عزت تھا اب ذلیل ہوا یا صاحب اولاد تھا اب اولاد مر گئی یا عورت بیوہ ہوئی آئندہ کوئی پیغام نہیں دیتا یا عدالت ماتحت میں مقدمہ ہارا عدالت بالا دست میں اپیل دائر کیا ہو

ایک سو ایک مرتبہ گیارہ دفعہ درود شریف پڑھنے کے اس آیت کو پڑھے۔ قُلِ اللّٰھُمَّ مٰلِکَ الْمُلْکِ تُؤْتِی الْمُلْکَ مَنْ تَشَآءُ وَتَنْزِعُ الْمُلْکَ مِمَّنْ تَشَآءُ وَ تُعِزُّ مَنْ تَشَآءُُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَآءُُ ط بِیَدِکَ الْخَیْرُ ط اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیْ ءٍ قَدِیْرٌاکیس دن کے عمل میں غیب سے مراد پوری ہو گی اگر کسی بادشاہ یا امیر یا دولت مند یا عالم فاضل صاحب کمال کے دشمن حاسد زیادہ پیدا ہوئے ہوں وہ شخص صبح و شام سات سات مرتبہ ان آیتوں کو پڑھا کرے انشاء اللہ کبھی کسی حاسد کی طرف سے کوئی اذیت نہ پہنچے گی خواہ کتنی ہی کوشش کرے گا مگر ناکام رہے گا آیت یہ ہے قُلْ اِنَّ الْفَضْلَ بِیَدِاللّٰہِ یُؤْتِیْہِ مَنْ یَّشَآءُ ط وَاللّٰہُ وَاسِعٌ عَلِیْمٌ (۷۳)یَّخْتَصُّ بِرَحْمَتِہٖ مَنْ یَّشَآءُ ط وَاللّٰہُ ذُوالْفَضْلِ الْعَظِیْم۔جس عورت کا حمل گر جاتا ہو جس سے وقت حمل کی امید معلوم ہو

بچہ ہونے تک روز پانی کی طشتری پر یہ آیت مع بسم اللہ کے لکھ کر پلانا اسقاط سے محفوظ رکھے گا۔ آیت یہ ہے بسم اللہ الرحمن الرحیم فَاسْتَجَابَ لَھُمْ رَبُّھُمْ اَنِّیْ لَآاُضِیْعُ عَمَلَ عَامِلٍ مِّنْکُمْ مِّنْ ذَکَرٍ اَوْ اُنْثٰی بَعْضُکُمْم مِّنْم بَعْضٍ ۔اس عمل کا طریقہ کار جو آپ نے سر پر ہاتھ رکھ کر اس سورہ کا دم کرنا ہے انشاء اللہ تعالیٰ اس وظیفہ کے کرنے سے اولاد جو ہے وہ آپ کا مقدر ہوگی اور جس طرح اب تک اس کے کرنے والوں کو اس کا فائدہ پہنچا ہے قرآن پاک پڑھنے والوں کو جس طرح دنیا میں اور آخرت میں اس کا فائدہ پہنچا ہے آپ کو بھی اللہ تعالیٰ اس کا فائدہ پہنچائے گا اور اس کی برکات سے بہت ہی فوائد حاصل ہوں گے آپ کو اکثر لوگ کہتے ہیں کہ اولاد نہیں ہے بہت علاج کروایا ہے وظائف کئے ہیں دوائیاں لی ہیں

لیکن اس کے باوجود بھی ابھی تک کسی قسم کی خوشخبری نہیں ہے اللہ تعالیٰ نے اولاد سے نہیں نوازا تو آپ پریشان بالکل نہ ہوں آپ اولاد کے لئے سورہ کوثر اس طریقہ سے سات بار پڑھ لیں انشاء اللہ تعالیٰ آپ پر اللہ پاک کرم فرمادے گا کرنا کیا ہے کہ میاں بیوی دونوں نے اپنے سر پر ہاتھ رکھ کر دن میں کسی بھی وقت سات بار سر پر ہاتھ رکھ کر سورہ کوثر سے دم کر لینا ہے سر پر ہاتھ رکھیںاور پھر سات بار سورہ کوثر پڑھیں بسم اللہ شروع میں ایک بار پڑھ لیں ہر دفعہ نہیں پڑھنی جب سات بار مکمل ہوجائے پھر ہاتھ اٹھالیں اور دوسری بار پھر دوبارہ ہاتھ سر پر رکھ کر بسم اللہ کے ساتھ سات بار سورہ کوثر پڑھیں جب سات بار مکمل ہوجائے دوسری بار بھی اس کے بعد ہاتھ کو اٹھا لیں اور پھر

اس کے بعد دوبارہ سات بار سورہ کوثر پڑھیں لیکن پہلے سر پر ہاتھ رکھ لیں اور اسی طریقے سے جس طرح پہلی پڑھی ہے بسم اللہ پڑھ کر سات بار آپ سورہ کوثر کو پڑھیں یہ جب تین بار دم ہوجائے تو انشاء اللہ تعالیٰ اس طریقہ سے پہلی ہی بارکرنے سے آپ کے ہر طرح کے جسمانی اور روحانی مسائل حل ہوجائیں گے اگر کوئی مسئلہ ہے بیماری ہے اللہ پاک اس میں شفا عطا فرمائیں گے یہ عمل آپ نے دس دن تک کرنا ہے اور اس کے دس دن کرنے سے انشاء اللہ تعالیٰ اولاد آپ کا مقدر ہو گی ۔ اللہ پاک سے دعا ہےکہ ہر بے اولاد فرد کو اللہ پاک اولاد کی نعمت سے نواز دے یہ وظیفہ آپ نے دن میں کسی بھی وقت کر لینا ہے یہ عمل بہت آسان ہے بہت ہی مجرب ہے اور ہمارے بزرگان اس کو کئی دفعہ آزما چکے ہیں

اور لوگوں سے اس کی شہادت بھی لے چکے ہیں کئی وقت کہتے ہیں کہ زوال کے وقت نہیں کرنا تو آپ یہ عمل زوال کے وقت بھی کرسکتے ہیں یاد رکھیں کہ زوال کے وقت صرف سجدہ منع ہے آپ کوئی نفل نہیں پڑھ سکتے نماز نہیں پڑھ سکتے زوال کے وقت لیکن آپ قرآن پاک کی تلاوت کرسکتے ہیں ذکر اذکار کرسکتے ہیں اور یہ دم بھی کرسکتے ہیں۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

Leave a Comment

error: Content is protected !!