ملک بھرکےبیشتر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش ہوگی یا نہیں ،محکمہ موسمیات نے بتادیا

اردو نیوز! آج کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہیگا۔ تاہم شام/رات میں گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہیگا۔ تاہم شام/رات میں بالائی خیبرپختونخوا،اسلام آباد ،شمال مشرقی پنجاب،گلگت بلتستان اورکشمیر میں آندھی

اورگرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم کشمیراوربارکھان میں گرج چمککے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیاد ہ بارش(ملی میٹر): بارکھان میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ِگزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی، دادو 45 اور جیکب آباد میں44 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا.لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد کے زخمی ہونے اطلاعات ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکا ایک گھر میں ہوا جس کی آواز بہت دور تک سنی گئی۔ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے اور وہاں کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا،

دھماکے سے ایک گھر زیادہ متاثر ہوا جبکہ دیگر گھروں کو بھی دھماکے سے نقصان پہنچا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت طبی امدادکے لیے اسپتال منتقل کیا۔ذرائع کے مطابق اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ دھماکا کسی ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا ہے یا پھر یہ گیس پائپ لائن کا دھماکا تھا تاہم سکیورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے علاقے کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

Leave a Comment

error: Content is protected !!