بند گوبھی کھانے کے صحت پر حیران کن فوائدہیں جان کر آپ اسےکھانا اپنی عادت بنا لیں گے

اردو نیوز! طبی ماہرین کی جانب سے متعدد بیماریوں سے بچائو اور دائمی صحت کے لیے پھلوں اور سبزیوں کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے، قدرت نے چند سبزیوں میں کچھ ایسی خصوصیات رکھی ہیں کہ جنہیں نظر انداز کرنا انسان کے لیے نقصان دہ جبکہ ان کے استعمال سے مجموعی صحت پر بے شمار طبی فوائد اور مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں طبی و غذائی ماہرین کی جانب سے ہمیشہ سے ہرے رنگ اور پتوں والی سبزیوں کے استعمال پر زور دیا جاتا ہے

،بند گوبھی کا شمار بھی ایسی ہی سبزیوں میں ہوتا ہے جس کے استعمال سے متعدد فوائد حاصل ہوتے ہیں اور کئی بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے۔بند گوبھی کی افادیت پر کی جانے والی تحقیق کے مطابق بند گوبھی میں سَلفر، بنیادی وٹامنز اور منرلز کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے جو کہ نہ صرف بیماریوں سے بچائو ممکن بناتی ہے بلکہ جسمانی قوت کے لیے بھی نہایت موزوں ہے۔بند گوبھی غذائی اجزا سے بھر پور ہوتی ہے، اس میں کیلوریز کی مقدار بہت کم جبکہ پروٹین، فائبر، وٹامن کے، وٹامن سی، فولیٹ، وٹامن بی، کیلشیم اور پوٹاشیم کی مقدار بہت زیادہ مقدار میں پائی جاتی ہے، اس میں طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ بھی پائے جاتے ہیں جو کہ انسانی صحت کے لیے ناگزیر قرار دیئے جاتے ہیں، یہ کم کیلوری اور صفر کولیسٹرول ہونے کے سبب دل کی حفاظت کے لیے بہترین سبزی ہے

لیموں کو چار حصوں میں کاٹ کر نمک چھڑک کر کچن میں رکھ دیں، ایسا فائدہ ملے گا کہ آپ خود حیران رہ جائیں گے

لیموں کو ہمیشہ گھروں میں سلاد اور کھانوں کو لذیذ بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے لیکن آج ہم آپ کو لیموں اور نمک کا ایسا فائدہ بتائیں گے کہ آپ بھی عش عش کراٹھیں گے۔ لیموں کو بیکٹیریا اور جراثیموں کومارنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر آپ لیموں کو چار حصوں میں کاٹ کر اس پر نمک چھڑک کراسے گھر میں رکھ دیں گے تو آپ کو مندرجہ ذیل فوائد ملیں گے۔اس کی خوشبو کی وجہ سے باورچی خانے اور گھر میں موجود ناگوار بدبو ختم ہوجائےگی۔گھر میں تازگی کا احساس رہے گا اور بھینی بھینی خوشبو گھر کو معطر رکھے گی۔گھر میں لیموں کی وجہ سے جراثیم ختم ہوں گے

اور آپ کا گھر بیکٹیریا سے پاک ہوجائے گا۔مکھیاں اور مچھر اس ٹوٹکے کی وجہ سے گھروں سے دور بھاگ جائیں گے۔لیموں کی وجہ سے گھر میں مثبت انرجی داخل ہوتی ہے اور ان کی موجودگی سے منفی توانائی گھر سے نکل جاتی ہے

Leave a Comment

error: Content is protected !!